ٹریفک چالان کا ہدف قانون کو کاروبار بنا دینے کے مترادف :جماعت اسلامی رہنما
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، چودھری محمد سلیم اور انوار الحق ایڈووکیٹ نے۔۔۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ٹریفک وارڈن کو روزانہ کی بنیاد پر چالان کا ہدف دینے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو جرمانے پورے کرنے کا ہدف دینا قانون کو کاروبار بنا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے نام پر عوام پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اور شہر میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ ٹریفک وارڈنز سارا دن ناکے لگا کر شہریوں کو ہراساں کرنے کے بجائے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ضروری ہے، تاہم جرمانوں کا بوجھ عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments