مختلف مقامات سے لاکھوں روپے زیورات قیمتی سامان چوری

 مختلف مقامات سے لاکھوں روپے زیورات قیمتی سامان چوری

ارسل اوراخترکے گھروں پر وارداتیں، فیسکو کاٹرانسفارمر، تاریں،مویشی غائب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددوارداتوں میں چور لاکھوں روپے ،زیورات ،قیمتی سامان لے گئے۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ارسل اور اسکی اہلیہ کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ چور نے کے گھر میں داخل ہوکر الماریوں سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔تھانہ صدر کے علاقے لیبر کالونی میں اختر کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور گھر میں داخل ہوکر الماریوں سے نقدی، سولر پلیٹوں کا سامان اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے۔

تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں سفیان کی دکان کے تالے توڑ کر ملزم رات کی تاریکی میں نقدی اور بھاری مالیت کا سامان لے اڑے ۔تھانہ صدر سمندری کے علاقے میں سمیع کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں پیٹر انجن، واٹر پمپ، ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چور ی ہوگیا۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں فیسکو کی جانب سے نصب کیا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان ملزم رات کی تاریکی میں لے گئے ۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں ابراہیم کی حویلی سے چور رات کی تاریکی میں قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...