قو م کو جلد پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی:بابر رشید

قو م کو جلد پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی:بابر رشید

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی ڈاکٹر بابر رشید کا دورہ جڑانوالہ،پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف دستخطی مہم کے کیمپ میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پرحافظ بابر رشیدنے کہا پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کروڑوں موٹر سائیکل سوار اور بائیک یا رائیڈر کے حق پر حکومتی ڈاکہ ہے۔ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، پارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم اور حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کے بعد قوم کو پٹرولیم قیمتوں میں کمی بارے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔اس موقع پرمقامی رہنما رانا عبدالوحید ،امیر تحصیل ڈاکٹر سعید ،امیر زون زاہد حسین ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی رانا سلطان محمودخاں، باسم سعید چوہدری، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...