چناب کالج چنیوٹ میں رحمت العالمین اسلامک آرٹ نمائش
ڈی سی عائشہ رضوان ،ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف نے افتتاح کیا، انعامات تقسیم
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چناب کالج چنیوٹ میں چوتھی رحمت العالمین اسلامک آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا جسکا افتتاح ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج فرخ خان، سیکرٹری بار علی کامران ہرل، پروفیسرز، معلمات، طلبہ بھی موجود تھے ۔نمائش کا اہتمام سٹوڈیو حر اورچناب کالج کے تعاون سے کیا گیا، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مصوروں اور چناب کالج کے طلبہ نے اپنے تخلیق کردہ اسلامی خطاطی کے خوبصورت دلکش فن پارے نمائش کیلئے پیش کیے ۔ جنہوں نے شرکا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
عائشہ رضوان اور نوید عاطف نے فن پاروں کا معائنہ کیا اور مصوروں سمیت طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے نمائش کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ایسی علمی و ثقافتی سرگرمیاں نوجوان نسل کو اپنی اسلامی تہذیب، ثقافت اور فنونِ لطیفہ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے نمایاں فن پارے پیش کرنیوالے مصوروں اور طلبہ کو انعامات تقسیم کیے اور انکی حوصلہ افزائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments