نبی کریم ؐ کی اطاعت کامیابیوں کا سرچشمہ : پیر آصف رضا
امت مسلمہ دامن مصطفیٰؐ کو تھام کر ہی نجات و فلاح پا سکتی :محفل سے خطاب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عشق مصطفیٰ ﷺ دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے ۔ اس پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔نبی کریم ﷺ کی اطاعت کامیابیوں کا سرچشمہ ہے ۔ مصطفوی تعلیمات کی پیروی میں ایمان کی حقیقی حلاوت کو پایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں آصف رضا قادری نے عثمان بلاک خیابان گارڈن میں محفل ذکر حبیب خدامیں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد نئی نسل کے دلوں کو عشق مصطفی ﷺ سے منور کرنا ہے۔
اصلاح معاشرہ کا واحد ذریعہ اطاعت رسول ﷺہے ۔ تحمل بردباری اور امن و محبت کے رویوں سے معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔تشدد بدامنی کے بڑھتے واقعات ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہیں۔پیغام رسالت کو سمجھنے اور ادب رسالت کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔امت مسلمہ دامن مصطفیٰﷺ کو تھام کر ہی نجات و فلاح پا سکتی ہے ۔ محفل کے اختتام ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر سیدنثار احمد شاہ، مولاناعادل رضا قادری، قاری افتخار جمالی، مولانا ارشاد رسول فخری،حکیم طیب رضوی، ڈاکٹر طاہر قادری، مہران ہاشمی، وقار احمد ود یگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments