چناب نگر:سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

چناب نگر:سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں مؤثر نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں تشویش

چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر اور گردونواح میں سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں دو سے تین گنا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں مؤثر نہ ہونے پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چھابڑی فروشوں اور دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر قلت کا جواز بنا کر سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ لہسن، لیموں، سبز مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور دیگر موسمی سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار مختلف حیلے بہانوں سے زائد منافع کمانے میں مصروف ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کو سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ خریدنے کے باعث مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...