کمالیہ:بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کمالیہ:بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

عمارت خطرناک قرار دیے جانے کے بعد متبادل کلاس رومز کا انتظام نہ ہو سکا

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ایم سی ماڈل پرائمری سکول کمالیہ کی عمارت مخدوش قرار دیے جانے کے بعد گزشتہ ایک سال سے سیل ہے ، جس کے باعث زیرِ تعلیم طلبہ کھلے آسمان تلے اور درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ شدید گرمی اور سرد موسم میں مناسب کلاس رومز کی عدم دستیابی نے بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے ۔محکمہ بلڈنگز کی جانب سے سکول کی عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کیے جانے کے بعد تاحال طلبہ کے لیے متبادل عمارت یا مناسب کلاس رومز کا انتظام نہیں کیا جا سکا۔ اس صورتحال میں تدریسی عمل نامساعد حالات میں جاری ہے اور طلبہ موسم کی شدت برداشت کرتے ہوئے درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مناسب تعلیمی ماحول میسر نہ ہونے کے باعث بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رؤف بشیر کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت کی مرمت کے معاملے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...