ڈی سی چنیوٹ کی شہریوں سے ملاقات، مسائل کے حل کی ہدایت
عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے ، درخواستوں کو میرٹ پر نمٹایا جائے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور موصولہ درخواستوں پر متعلقہ افسران کو قانون و ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری امور میں شفافیت برقرار رکھنے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments