جڑانوالہ 120 سال بعد ضلع نہ بن سکا، شہری سہولیات سے محروم

جڑانوالہ 120 سال بعد ضلع نہ بن سکا، شہری سہولیات سے محروم

جڑانوالہ 120 سال بعد ضلع نہ بن سکا، شہری سہولیات سے محروم سکولوں میں کمروں کی شدید کمی ،بے نظیر بھٹو شہید پارک اور عبداللہ پارک بھی خستہ حال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امن و محبت کی پہچان رکھنے والا 120 سالہ تاریخی شہر مسائلستان بن گیا۔ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے پوری دنیا میں پہچانا جانے والا پنجاب کا تاریخی شہر جڑانوالہ آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے 13 اضلاع سے بڑی تحصیل جڑانوالہ، جو 25 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے ، کو 120 سال گزرنے کے باوجود تاحال ضلع نہیں بنایا جا سکا۔ شہریوں نے جن اہم عوامی مسائل کی نشاندہی کی ہے ، ان میں جڑانوالہ کو ضلع بنانا، یونیورسٹی کیمپس کا قیام اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنا شامل ہیں۔ اندرون شہر کے سرکاری سکولوں میں کمروں کی شدید کمی ہے ۔ جناح اسٹیڈیم کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جبکہ بے نظیر بھٹو شہید پارک اور عبداللہ پارک کینال روڈ عدم توجہی کا شکار ہیں۔ لاری اڈے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، 240 موڑ تاحال کشادہ نہیں ہو سکا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

 

 اور لکڑ منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باوجود ٹف ٹائلز نہیں لگائی جا سکیں۔کینال روڈ پر گرلز کالج کے عقب میں گندے پانی کا جوہڑ بن چکا ہے جبکہ کینال روڈ اور عبداللہ پارک پر سیوریج سسٹم موجود نہیں۔ کموآنہ سے سبزی منڈی تک سیم نالہ مکمل طور پر بھر چکا ہے اور گندا پانی لوگوں کے گھروں کے سامنے کھڑا ہے ۔ گلیوں میں سیوریج کے پانی اور پینے کے صاف پانی کی قلت بھی بڑے مسائل ہیں۔ مرکزی قبرستان میں جگہ ختم ہو چکی ہے جبکہ مرکزی جنازہ گاہ کی حالت خستہ ہے ۔ کئی سال سے رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس بند ہونے کے باعث شہری علاقے اندھیروں میں ڈوبے رہتے ہیں۔ اندرون شہر ریلوے اسٹیشن کو جانے والے راستوں پر گندگی کے ڈھیر اور جھاڑیوں کا راج ہے ، حالانکہ ریلوے لائن کی دوسری طرف شہر کی 30 فیصد آبادی رہائش پذیر ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اندرون شہر تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کے باوجود خوبصورت بازار منصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...