کمالیہ: جنگلات کے گرد 8 کلومیٹر کے علاقے میں آرا مشینیں سیل

کمالیہ: جنگلات کے گرد 8 کلومیٹر کے علاقے میں آرا مشینیں سیل

کمالیہ: جنگلات کے گرد 8 کلومیٹر کے علاقے میں آرا مشینیں سیل لکڑی کے ٹال بند کر دئیے گئے ، مقصد جنگلات کی حفاظت ہے :اے سی ایف محمد موسیٰ

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) جنگلات کے تحفظ اور لکڑی کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے محکمہ جنگلات نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جنگلات کے گرد 8 کلومیٹر کے علاقے میں قائم تمام آرا مشینیں سیل اور لکڑی کے ٹال بند کر دیے ۔یہ کارروائی اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ (اے سی ایف) محمد موسیٰ کی قیادت میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے انجام دی۔ کارروائی کا مقصد جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنانا، درختوں کی غیر قانونی کٹائی روکنا اور لکڑی کے غیر قانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔اس موقع پر اے سی ایف محمد موسیٰ نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ محکمہ جنگلات کی اولین ترجیح ہے ۔ جنگلات کو نقصان پہنچانے اور لکڑی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل اور جنگلات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ جنگلات کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...