دکانداروں سے نذرانے لینے والے 2رضاکار گرفتار
دکانداروں سے نذرانے لینے والے 2رضاکار گرفتار سول ڈیفنس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں رضاکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سول ڈیفنس کے نام پر دکانداروں سے نذرانے وصول کرنے والے دو رضاکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس حکام کو اطلاع ملی تھی کہ محکمہ کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے دو افراد سول ڈیفنس کے نام پر دکانداروں سے فی کس دو ہزار روپے وصول کر رہے ہیں، جس پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں رضاکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والے افراد کی شناخت آصف خالد اور خرم سامسن کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments