فیصل آباد میں جماعت اسلامی جمعہ کو دھرنا دے گی
فیصل آباد میں جماعت اسلامی جمعہ کو دھرنا دے گی ایک ماہ گزرنے کے باوجود وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا:محبوب الزماں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ جمعہ 23 اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔ فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن جمعہ کو سہ پہر 3 بجے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا، لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments