جھنگ: اوپن ڈور پالیسی شکایات کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری
جھنگ: اوپن ڈور پالیسی شکایات کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ربنواز چدھڑ نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات سنیں
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ربنواز چدھڑ نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر درخواست پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور درخواستوں کی پیش رفت سے متعلق فالو اَپ رپورٹس بھی باقاعدگی سے چیک کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور دفتری پیچیدگیوں سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments