چک جھمرہ: ایس پی مدینہ ٹاؤن کی کھلی کچہری، شکایات سنیں

چک جھمرہ: ایس پی مدینہ ٹاؤن کی کھلی کچہری، شکایات سنیں

شہر اور گردونواح کے دیہات سے بڑی تعداد میں شہری شکایات لے کر پہنچے

چک جھمرہ (نامہ نگار ) عوامی مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے تھانہ جھمرہ میں ایس پی مدینہ ٹاؤن کیپٹن (ر) اظہر جاوید کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی نشاط آباد سرکل رانا ندیم اقبال، ایس ایچ او تھانہ جھمرہ رضوان بھٹی اور ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ رانا طاہر نے شرکت کی اور سائلین کے مسائل سنے ۔ کھلی کچہری میں شہر اور گردونواح کے دیہات سے بڑی تعداد میں شہری اپنی شکایات لے کر پہنچے ۔ ایس پی اظہر جاوید نے ہر سائل کی شکایت توجہ سے سنی اور متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ ایس پی مدینہ ٹاؤن کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے ، جس سے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سہولت میسر آ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...