موٹرسائیکلوں میں تصادم، میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی

موٹرسائیکلوں میں تصادم، میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ارشد ،اشر ف اور تسلیم زخمی ہوئی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا )جھنگ روڈ پر تارو ساہمل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 42 سالہ ارشد ولد حفیظ، 40 سالہ اشرف ولد خضر حیات اور ان کی 35 سالہ اہلیہ تسلیم بی بی، سکنہ لالیاں، کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے معمولی زخمی ہونے والے ایک شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...