شورکوٹ: بارش کے باعث میلے میں نیزہ بازی کا ایونٹ منسوخ

شورکوٹ: بارش کے باعث میلے  میں نیزہ بازی کا ایونٹ منسوخ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )دربار بابا جان محمد قادری قلندری شہیدی میلہ انتظامیہ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں گدی نشین اور سابق وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ چودھری زاہد مصطفیٰ نے کہا کہ بارش کے باعث میلے میں نیزہ بازی کا ایونٹ منسوخ کرنا پڑا، جبکہ دیگر تمام تقریبات مقررہ وقت پر منعقد ہوئیں۔چودھری زاہد مصطفیٰ نے کہا کہ میلے کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔ ان کے مطابق گزشتہ 37 سال سے میلے کا انعقاد ذاتی اخراجات پر کیا جا رہا ہے ، جبکہ زائرین اور مہمانوں کے لیے انتظامات بھی میلہ انتظامیہ اپنے وسائل سے کرتی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض افراد اپنے ناجائز مطالبات منوانے میں ناکامی کے بعد میلہ انتظامیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...