چنیوٹ:منشیات فروش گرفتار 1340 گرام چرس برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر مدثر شہباز، سب انسپکٹر شاہد علی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1340 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ رجوعہ میں منشیات کی دفعات کے مقدمہ درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments