اردل روم، پولیس اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات
اردل روم، پولیس اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات سی پی او فیصل آباد نے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس لائنز کے کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کے سروس اور انتظامی امور سے متعلق مسائل سنے ۔ سی پی او فیصل آباد نے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا اور تبادلوں، سروس معاملات سمیت دیگر محکمانہ امور پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور اہلکاروں کو ضروری سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ۔ پولیس اہلکار اپنے فرائض دیانت داری، ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ امور کو بروقت نمٹانے اور پولیس فورس کے مسائل کے ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ اہلکار بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments