بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات ،3افراد کیخلاف مقدمات
بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات ،3افراد کیخلاف مقدماتمختلف علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ کی ٹیموں کی کارروائیاں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بغیر اجازت اور منظور شدہ نقشے کے کمرشل تعمیرات کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اس دوران تین افراد کو بغیر اجازت اور نقشہ منظور کروائے کمرشل تعمیرات کرتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments