سرکاری دکانوں کی نیلامی کا فیصلہ واپس لیا جائے ، حاجی شیر علی

سرکاری دکانوں کی نیلامی کا فیصلہ واپس لیا جائے ، حاجی شیر علی

سرکاری دکانوں کی نیلامی کا فیصلہ واپس لیا جائے ، حاجی شیر علی اچانک نیلامی کا فیصلہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے

سمندری (نمائندہ دنیا) پاکستان مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چودھری نے سمندری کے تاجروں سے ملاقات کی، جس میں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ دکانوں کے کرایوں کی نیلامی کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر حاجی شیر علی چودھری نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سرکاری دکانوں کے کرایوں کی نیلامی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سمندری سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں خاندانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان دکانوں میں گزشتہ 70 سال سے دکانداروں کی تیسری نسل کاروبار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے ۔ اچانک نیلامی کا فیصلہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ اس موقع پر سمندری کے تاجروں نے حاجی شیر علی چودھری کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ فیصلہ فوری واپس لے کر تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...