جھنگ :ضلع کونسل افسروں کو مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت
جھنگ :ضلع کونسل افسروں کو مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت سرکاری امور میں میرٹ اور جوابدہی کویقینی بنایاجائے :ڈی سی عبدالرحمن
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت ضلع کونسل جھنگ کے افسروں کا اجلاس ہوا، جس میں چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے انتظامی امور، عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ضلع کونسل کی کارکردگی، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر (ر) عبدالرحمن نے کہا کہ سرکاری امور میں میرٹ، شفافیت اور جوابدہی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے ضلع کونسل کے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے جناح ہال سمیت ضلع کونسل جھنگ کے دیگر دفاتر کا دورہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments