پراپرٹی کے کاروبار میں 42 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ

پراپرٹی کے کاروبار میں 42 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ

پراپرٹی کے کاروبار میں 42 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈنگہبان پورہ میں طارق جاوید سے رقم لیکر جعلی دستاویزات دی گئیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے نگہبان پورہ میں طارق جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے 42 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی اور اس کے عوض جعلی دستاویزات تیار کرکے فراہم کردیں۔ ملزموں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر اسے خوف و ہراس میں بھی مبتلا کیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...