شوہر کو زہر دیکر قتل کرنے کاالزام ، بیوی اور بھائی گرفتار
شوہر کو زہر دیکر قتل کرنے کاالزام ، بیوی اور بھائی گرفتارسعدیہ رفیق اور عبد الوحید نے دودھ میں زہریلی چیز ملا کر عبدالرشید کو مارا
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کمالیہ کے علاقے محلہ فیصل ٹاؤن میں عبدالرشید کے مبینہ قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی سعدیہ رفیق اور بھائی عبد الوحید کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے مبینہ طور پر دودھ میں زہریلی چیز ملا کر عبدالرشید کو قتل کیا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی اور بھائی آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے ، جس کے لیے انہوں نے عبدالرشید کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی کمالیہ میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر اور ایس ایچ او محمد افضل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments