جڑانوالہ میں آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن، متعدد تلف
جڑانوالہ میں آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن، متعدد تلفچک 21 گ ب میں آپریشن کے دوران مقامی رہنماؤں نے بھرپورساتھ دیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) یونین کونسل اور ستھرا پنجاب اتھارٹی نے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں کتوں کو تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان ساجد سیال کی خصوصی ہدایت پر یونین کونسل 55، چک نمبر 22 گ ب انبالیاں، تحصیل جڑانوالہ کے عملے نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ساتھ مل کر چک نمبر 21 گ ب میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے آپریشن کیا۔اس دوران گاؤں کے نمبردار سمیع اللہ اسد، یوسف جٹ اور دیگر مقامی و سماجی رہنماؤں نے ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے بعد حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق مناسب جگہ پر دفن کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments