سانگھڑ :تیتر و دیگر پرندوں کے غیر قانونی شکار پر 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج
سانگھڑ (نمائندہ دنیا) رانٹی کے قریب گاؤں دلمراد لاشاری کے مقام پر تیتر اور دیگر نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار پر محکمہ وائلڈ لائف سانگھڑ نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او منگلی جابر لاہوری، شمش شر، سجن، ظہور سمیت 7 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پر غیر قانونی طور پر تیتر اور دیگر نایاب پرندوں کا شکار کرنے کا الزام ہے ۔ مقدمے میں شکار کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں اور دیگر تفصیلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments