موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا، اسے ری سیٹ کرنا ہوگا:تسنیم احمد قریشی

موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا،  اسے ری سیٹ کرنا ہوگا:تسنیم احمد قریشی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اسے ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

تمام جمہوری قوتوں کو وسیع تر قومی مفاد اور جمہوریت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ حکومت کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحرانوں کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کرنا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...