1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائیگی ،عاشق کرمانی

 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائیگی ،عاشق کرمانی

بہاولپور ڈویژن میں 27 لاکھ ایکڑ پر کاشت کا ہدف مقرر، بیج پر 45 کروڑ سبسڈی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاولپور میں گندم کی کاشت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم این اے عبدالغفار وٹو اور ارکان صوبائی اسمبلی میاں شعیب الدین اویسی، خالد محمود ججہ، کاشف نوید پنسوتہ، خالد محمود بابر وارن، غلام مرتضیٰ اور زاہد اکرم نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں، کمشنر عرفان علی کاٹھیا، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان، ڈپٹی کمشنرز، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہد حسن کلیانی، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور ڈاکٹر عامر رسول سمیت دیگر افسران اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن زرعی لحاظ سے ملک میں منفرد مقام رکھتا ہے ۔ پنجاب میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ سے زائد جبکہ بہاولپور ڈویژن میں 27 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت کھادوں کی تیاری، درآمد اور فراہمی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام اور نمبرداری گرانٹ کے تحت مختص رقبوں پر بھی گندم کاشت کرائی جا رہی ہے ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج پر 45 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے ۔ کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...