ڈپٹی کمشنر کا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک جلالپور جٹاں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک جلالپور جٹاں کا دورہ

جلالپور جٹاں ،گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک جلالپور جٹاں کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں نوید اشرف، پی ایس او ٹو ڈی سی دانش مرزا اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک میں صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے واکنگ ٹریک، بیٹھنے کے مقامات، لائبریری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک کی مناسب دیکھ بھال، صفائی کے تسلسل اور دستیاب سہولیات کو بہتر حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...