بریک فیل گاڑی کو کھائی میں گرنے سے بچانے والے مسافر کو ڈی پی او کی شاباش

بریک فیل گاڑی کو کھائی میں گرنے سے  بچانے والے مسافر کو ڈی پی او کی شاباش

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے راولپنڈی روڈ پیل چوک پر اپنی جان خطرے میں ڈال کر 30 سے زائد مسافروں کی زندگیاں بچانے والے جرات مند مسافر کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

مسافر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی سے سرگودھا آنے والی مسافر گاڑی کو گہری کھائی میں گرنے سے بچایا تھا۔ دو روز قبل پیل کے قریب مسافر گاڑی کے بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوگئی تھی۔ گاڑی کے ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پانے کے بجائے گاڑی سے چھلانگ لگا دی اور فرار ہوگیا۔

اس دوران گاڑی میں سوار ایک مسافر نے فوری طور پر ڈرائیور کی سیٹ سنبھالی اور گاڑی کا کنٹرول سنبھال کر اسے کھائی میں گرنے سے بچا لیا۔ اس کی حاضر دماغی اور بہادری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او خوشاب نے اسے شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...