مظفرگڑھ، علی پور اور جتوئی میں 9 واٹر فلٹریشن پلانٹس بند
ڈی سی کا نوٹس،اے سی کے دورے ، پلانٹس فوری بحال کرنے کے احکامات
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مسلسل بندش اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے نوٹس لے لیا۔ ان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے مظفرگڑھ، علی پور اور جتوئی کے مختلف فلٹریشن پلانٹس کے دورے کیے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دوروں کے دوران بعض پلانٹس فعال جبکہ متعدد غیر فعال پائے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے سے بندش کی وجوہات دریافت کیں اور تمام غیر فعال پلانٹس فوری بحال کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ تینوں علاقوں میں مجموعی طور پر 9 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پلانٹس کی مرمت، فلٹرز کی تبدیلی اور مشینری کی بحالی کے ساتھ پانی کے معیار کی جانچ بھی یقینی بنائی جائے ۔ اس مقصد کیلئے تمام پلانٹس سے پانی کے نمونے حاصل کرکے مستند لیبارٹریوں سے تجزیہ کرایا جائے اور غیر معیاری پانی کی فراہمی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام 9 پلانٹس کی بندش کی وجوہات کی انکوائری کرائی جائے اور ان کی روزانہ مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مستقل بنیادوں پر صاف اور محفوظ پانی فراہم ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments