ڈپٹی کمشنر کا ورکنگ ویمن ہاسٹل سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ورکنگ ویمن ہاسٹل، اسٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور گلشن اقبال پارک کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیاری میٹریل کے استعمال سمیت تمام امور میں تعمیراتی معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملازمت پیشہ خواتین کو محفوظ، باوقار اور معیاری رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکٹر پی ایچ اے ذیشان ندیم نے انہیں گلشن اقبال پارک میں صفائی ستھرائی، لائٹنگ، سکیورٹی انتظامات اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments