ڈی آئی جی کی کھلی کچہری ،شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری ،شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری

شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل پولیس کی اولین ترجیح ،علی وسیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...