سموگ سے بچاؤ اور تدارک کے حوالے سے نمبردار کنونشن
سموگ سے بچاؤ اور تدارک کے حوالے سے نمبردار کنونشن نمبردار کسانوں میں سموگ سے بچاؤ کا شعور اجاگر کریں:ڈی سی عائشہ رضوان
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا ہے کہ سموگ کے تدارک اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ بالخصوص کسانوں اور کاشتکاروں میں سموگ کے مضر اثرات اور اسباب سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموگ سے بچاؤ اور اس کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ نمبردار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے نمبرداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کسانوں اور کاشتکاروں کو سموگ کے نقصانات سے آگاہ کریں، فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کرنے اور ماحول دوست زرعی طریقے اپنانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ نمبردار دیہی علاقوں میں عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان اہم رابطے کا ذریعہ ہیں، اس لیے وہ آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور حکومتی اقدامات کا پیغام ہر کسان اور کاشتکار تک پہنچائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر سکندری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے بھی سموگ کے اسباب اور تدارک کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد فیاض اور ضلع بھر کے نمبردار بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments