چنیوٹ :سموگ کی صورتحال تشویشناک، فضائی آلودگی میں اضافہ

چنیوٹ :سموگ کی صورتحال تشویشناک، فضائی آلودگی میں اضافہ

چنیوٹ :سموگ کی صورتحال تشویشناک، فضائی آلودگی میں اضافہبچوں ،بزرگوں اور دل و پھیپھڑوں کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے :ماہرین

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ اور گردونواح میں سموگ کی صورتحال تشویش ناک ہوگئی، فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس مضر صحت سطح پر پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، جس کے باعث فضا میں باریک آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر عمیر عاطف نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق سموگ کے باعث سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ، اس لیے بچوں، بزرگوں اور دل و پھیپھڑوں کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے ۔ماہرین کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، کوڑا کرکٹ جلانا اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...