تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :آرپی او

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :آرپی او

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :آرپی او انعام الرحمٰن ملک سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی پر تبادلہ خیال

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آرپی او انعام الرحمٰن ملک سے پولیس لائنز پولیس کمپلیکس میں انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں شاہد رزاق سکہ، اسلم بھلی، امین بٹ، میاں مبین، حاجی عابد، حاجی غلام مرتضیٰ سمیت دیگر تاجر رہنما شریک تھے ۔ ملاقات میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بھتہ خوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آر پی او انعام الرحمٰن ملک نے کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ تجارتی مراکزمیں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں ۔پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے شہر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے گی۔ کاروباری طبقے کو پُرامن اور محفوظ فضا فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...