کمشنر سے چیئر مین پاک کوریا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی ملاقات
باہمی تعاون کے مجوزہ شعبوں میں پیشرفت کیلئے ایم او یو کیلئے کوششوں پر اتفاق
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی سے پاک ساؤتھ کوریا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل چیمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈویژن میں ترقیاتی سرگرمیوں، بین الاقوامی تعاون، سرمایہ کاری اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف شعبوں میں ممکنہ شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ و فنی تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹیوں کے مابین تعاون، طلبہ کیلئے جدید تکنیکی تربیتی پروگرامز اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنرمندی کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔صحت کے شعبے میں ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار میں اضافے اور جدید طبی تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔اسی طرح انفراسٹرکچر کی ترقی، سڑکوں اور ہائی ویز کی تعمیر و مرمت کیلئے جدید مشینری اور تکنیکی معاونت جبکہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، چاول کی پیداوار کے معیار میں بہتری اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون کے مجوزہ شعبوں میں پیش رفت کیلئے مفاہمت کی یادداشت کے امکانات کو آگے بڑھایا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments