کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنیوالوں کارروائی ہوگی ،عاشق کرمانی

 کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنیوالوں کارروائی ہوگی ،عاشق کرمانی

پنجاب میں ایک کروڑ ،بہاولپور میں 27لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائے گی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ صوبائی نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن زرعی لحاظ سے ملکی سطح پر منفرد مقام رکھتا ہے ۔ صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ ،بہاولپور ڈویژن میں 27لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھادوں کی مینوفیکچرنگ، درآمد اور سپلائی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام اور نمبرداری گرانٹ کے رقبوں پر گندم کاشت کرائی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج پر 45 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے ۔ کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کی خریداری کا میکانزم 15 مارچ تک وضع کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...