چیئرمین سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں کھلی کچہری ،مسائل سنے
صفائی ،فیز ون میں سکیورٹی کیلئے باؤنڈری وال کی تعمیر و مرمت کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پارک انکلیو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پارک انکلیو کے الاٹیز اور رہائشیوں کی آراء اور انکے مسائل سننا تھا۔ اس موقع پر پارک انکلیو کے رہائشیوں نے باؤنڈری وال کی مرمت، صفائی کے نظام، پبلک پارکس، سکیورٹی، پارک انکلیو فیز ٹو و تھری میں بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل چیئرمین سی ڈی اے کے سامنے رکھے ۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے تحت پارک انکلیو میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور فیز ون میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے باؤنڈری وال کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ورکنگ کی جائے ۔ پارک انکلیو کی مرکزی مسجد کے باقی ماندہ کام اور پارکنگ کے مسئلہ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے نے مسجد کے تعمیراتی کام کی تکمیل اور پارکنگ کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو میں موجود بی یو پی (BUP) کے مسئلہ کو بھی جلد حل کیا جائیگا۔ انہوں نے فیز ٹو و تھری میں بجلی کے فراہمی کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیز تھری میں باقی ماندہ ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی اور پارکس کی اپگریڈیشن سے متعلقہ مسائل بھی ترجیح بنیادوں میں حل کئے جائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments