کمشنر راولپنڈی سے جائیکا کے وفد کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
اور پائیدار شہری ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے جائیکا کا تعاون قابل ستائش ،سلمان غنی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ایک وفد نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی ا ے سلمان غنی سے ملاقات کی، راولپنڈی میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں ، بالخصوص راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سمیت شہر کے دیگر اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ کمشنر نے جائیکا کے وفد کو راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی وژن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بہتر سڑکوں کا نظام اور پائیدار شہری منصوبہ بندی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے اور معاشی و سماجی ترقی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ملاقات میں تکنیکی تعاون، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور تجربات و مہارت کے تبادلے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جدید منصوبہ بندی، ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد اور مستقبل کی شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ کمشنر نے راولپنڈی کی ترقی میں جائیکا کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید اور پائیدار شہری ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی تعاون اور تکنیکی معاونت اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments