موجودہ حالات میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت ،نجیب خان

موجودہ حالات میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت ،نجیب خان

کرنل خان محمد خان اور کیپٹن حسین شہید کی خدمات ہماری تاریخ کا روشن باب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر نجیب خان نے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان اور کیپٹن محمد حسین شہید جیسے قومی ہیروز کی خدمات اور قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ نئی نسل کو اپنے قومی ہیروز کی جدوجہد اور تحریک آزادی کشمیر کے تاریخی حقائق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سوشل میڈیا نے سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو دھندلا دیا ہے ، اس لیے نوجوانوں میں تاریخی شعور اجاگر کرنے کے لیے نصابی کتب میں تحریک آزادی اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو شامل کیا جانا چاہیے ۔ پونچھ اور سدھنوتی کے عوام کا پاکستان کی مسلح افواج سے گہرا تعلق ہے اور اس خطے کے قبرستان شہداء کی قربانیوں کی گواہی دیتے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم، صحت، بجلی اور سڑکوں سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارے بزرگوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دانش مندی اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے ،سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تحریک اور قیام کی تاریخ کو سمجھے بغیر خطے کے معاملات پر رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ مقررین نے کرنل خان محمد خان اور کیپٹن حسین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب میں وفاقی وزیر شیر افضل مروت، سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے صدر سردار شاہزیب شبیر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...