نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبہ ،نئے تعمیراتی کام کا اضافہ
پلازہ کی چھت پر فوارہ تعمیر کیا جائیگا، والڈ سٹی اتھارٹی نے نیا ڈیزائن تیار کر لیا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی منصوبے میں ایک اور تعمیراتی کام کا اضافہ کر دیا گیا۔ پارکنگ پلازہ کی چھت پر فوارہ تعمیر کیا جائے گا، جس کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی نے نیا ڈیزائن تیار کرلیا۔ فوارے کا ڈیزائن ایل ڈی اے کو پیش کیا گیا، جسکی منظوری دیدی گئی۔ فوارے کی تعمیر کا عملی کام ٹیپا کے سپرد کیا جائے گا۔ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے اصل منصوبے میں چھت پر فوارے کی تعمیر شامل نہیں تھی۔ اب فنشنگ کے مرحلے میں فوارے کی تعمیر کا نیا کام شامل کر لیا گیا ۔ تعمیر پر آنیوالے اخراجات بھی منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون میں شامل کیے جائینگے۔ذرائع کے مطابق فوارے کا نیا ڈیزائن لہر اتھارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا، جہاں اس حوالے سے مزید پیشرفت متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments