پختونخوا کی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی کے وفد کاپیڈمک کا دورہ

 پختونخوا کی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی کے وفد کاپیڈمک کا دورہ

صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن معاونت کی جائیگی:چیئرمین پیڈمک

لاہور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی کے اعلیٰ سطح افسروں پر مشتمل وفد نے پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ چیئرمین پیڈمک شہزاد اعظم خان اور سی ای او کیپٹن (ر)شعیب نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پیڈمک علی معظم نے وفد کو کمپنی کے دائرہ کار، سہولیات پر بریفنگ دی۔وفد میں خیبرپختونخوا اکنامک زون مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او شہریار گل، عادل صلاح الدین، مدثر زیب، طیب، پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پاس اکنامک کوریڈور عمران ظہور ،صادق حسین و دیگر افسر شامل تھے۔ وفد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں صنعتی ترقی کے منصوبوں اور صنعتی زونز کے موثر انتظام کیلئے پیڈمک کے تجربات سے رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پیڈمک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی زونز کے مؤثر انتظام کیلئے بین الصوبائی وادارہ جاتی تعاون کیلئے ہر ممکن معاونت کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...