جھنگ روڈ سے پینسرہ انٹرچینج تک سٹریٹ لائٹس غائب

جھنگ روڈ سے پینسرہ انٹرچینج تک سٹریٹ لائٹس غائب

جھنگ روڈ سے پینسرہ انٹرچینج تک سٹریٹ لائٹس غائباندھیرے کے باعث ٹریفک حادثات اور جرائم کی وارداتوں کا خدشہ بڑھ گیا

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس سے موٹروے انٹرچینج پینسرہ تک مصروف شاہراہ طویل عرصے سے سٹریٹ لائٹس کی سہولت سے محروم ہے ، جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ رات کے وقت شاہراہ پر اندھیرے کے باعث ٹریفک حادثات اور جرائم کی وارداتوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ شام ہوتے ہی شہریوں اور مسافروں کو خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی غیر معمولی آمدورفت کے باوجود روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونا تشویش ناک ہے ۔ اندھیرے کے باعث نہ صرف ٹریفک حادثات کا خطرہ رہتا ہے بلکہ جرائم پیشہ عناصر بھی اس صورت حال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سدھار بائی پاس سے موٹروے انٹرچینج پینسرہ تک سٹریٹ لائٹس فوری نصب کروائی جائیں تاکہ شہریوں اور مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات میسر آسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...