جامعہ پنجاب کے ملازمین کی انکریمنٹ بحال کرنیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو انکریمنٹ نہ دینے کے معاملے پر درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی جاری کردہ انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس شیرین عمران نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار یاسین وغیرہ کی جانب سے انکے وکیل آصف چٹھہ نے موقف اختیار کیا کہ یاسین ودیگرملازمین کو ترقی دیکر اسسٹنٹ رجسٹرار بنایا گیا، تاہم ادارے نے انکی پری میچور انکریمنٹ کاٹ دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو فائدہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو ایک مرتبہ دیدیا جائے ، وہ واپس نہیں لیا جاسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments