ٹیلنٹ ہنٹ ، خوشاب کے نوجوانوں کو موقع ملے گا، ملک منصور

  ٹیلنٹ ہنٹ ، خوشاب کے نوجوانوں کو موقع ملے گا، ملک منصور

مقامی نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی راہیں ہموار ہو نگی

خوشاب (نمائندہ دنیا) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت جوہر آباد میں ہونے والے کرکٹ ٹرائلز سے مقامی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی راہیں ہموار ہوں گی۔ یہ پروگرام عالمی کرکٹ مشن کا حصہ ہے ، جس کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ ضلع خوشاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، تاہم ماضی میں اسے منظر عام پر لانے کے لیے مؤثر کوششیں نہیں کی گئیں۔

لاہور قلندر کے تعاون سے ضلع خوشاب کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے وہ نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں اس پروگرام کے تحت نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ باصلاحیت نوجوان 20 نومبر تک اپنی رجسٹریشن کروا لیں، جبکہ 21 نومبر کو ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کامیاب کھلاڑیوں کو لاہور قلندر کے گیانا کے ساتھ ہونے والے ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ملک منصور عثمان اعوان نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شروع ہونے والے لاہور قلندر کے اس پروگرام میں شرکت سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کی تقدیر بدلے گی بلکہ علاقے کا نام بھی روشن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...