نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی کیلئے کردار ادا کر رہے : چودھری طاہر

نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی کیلئے کردار ادا کر رہے : چودھری طاہر

اسامہ پبلک سکول، نثار کالونی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت اور خطاب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز یونٹی کے مرکزی چیئرمین چودھر ی طاہر اور سیکرٹری بار کلیم اللہ گل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسامہ پبلک سکول، نثار کالونی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانان گرامی عبدالمتین گریوال ایڈووکیٹ، چودھری جاوید نذیر، چودھری محمد طارق اور سی ای او سٹڈی ان اکیڈمی چوہدری اسامہ جاوید کے ہمراہ سٹڈی ان اکیڈمی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عروتہ الوثقیٰ کو عمرہ کا ٹکٹ دیا، جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب کے میزبان چودھری طاہر اور اسامہ جاوید نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ پبلک ہائی سکول اور سٹڈی ان اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ادارے کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال تقریب منعقد کی جاتی ہے ، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو عمرہ کا ٹکٹ جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ پبلک سکول کے اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...