نئے صوبوں کا قیام آئین و قانون کے مطابق عمل میں آناچا ہیے :میاں عرفان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101 سے سابق امیدوار میاں عرفان منان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام جمہوریت اور آئین و قانون کے مطابق ہی عمل میں آنا چاہئے۔۔۔
جس کا حتمی فیصلہ عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل پارلیمان کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور چوراہوں پر پھیلائی جانے والی افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں، کیونکہ ایسے حساس قومی فیصلے کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ کے اس مؤقف کی تائید کی کہ نئے صوبے تمام پارلیمانی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے بنیں گے اور اگر یہ اتفاقِ رائے چھ ہفتوں، چھ ماہ یا چھ برسوں میں بھی طے پا جائے تو یہ خوش آئند ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments