بلوچنی اور کھرڑیانوالہ میں فیکٹریوں کا زہریلا دھواں وبال جان
سموگ اور سانس کی بیماریاں بڑھنے لگیں، حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
بلوچنی (نمائندہ دنیا )بلوچنی، کھرڑیانوالہ اور 77 رب لوہکے کے علاقے میں قائم فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا، جس کے باعث سموگ میں اضافہ اور دمہ، سانس اور آنکھوں کی بیماریاں عام ہونے لگی ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بلوچنی، کھرڑیانوالہ اور 77 رب لوہکے کے علاقے میں قائم فیکٹریوں کی چمنیاں آبادی کے انتہائی قریب ہیں، جہاں سے دن رات نکلنے والا زہریلا دھواں شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہے اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دھوئیں کے باعث علاقے میں آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق اب تک کئی لوگ مبینہ طور پر زہریلے دھوئیں کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments