بائی پاس تا خانوآنہ ڈجکوٹ روڈ کی کارپٹ تعمیر منصوبے کا افتتاح

 بائی پاس تا خانوآنہ ڈجکوٹ روڈ کی کارپٹ تعمیر منصوبے کا افتتاح

منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی

مکوآنہ (نمائندہ دنیا ) میاں قاسم فاروق ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد و ٹکٹ ہولڈر این اے 99 کی خصوصی کاوشوں سے بائی پاس تا خانوآنہ ڈجکوٹ روڈ، براستہ چک نمبر 243 ر۔ب جھوک کھرلاں اور چک نمبر 244 ر ب وسیراں کی کارپٹ تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ سفری مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہونے کی توقع ہے ۔ سڑک کی تعمیر و بحالی کے اس منصوبے کو علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔کارپٹ روڈ کی تعمیر سے شہریوں اور دیہی آبادی کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، جبکہ علاقے میں کاروباری سرگرمیوں، زرعی پیداوار کی نقل و حمل اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ میاں قاسم فاروق کی کاوشوں سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا اور مختلف دیہات و ملحقہ علاقوں کے درمیان رابطوں میں بہتری آئے گی۔اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...