مہنگائی سے غریب کا جینا محال ، حکومت ریلیف دے ، محمد اعجاز

مہنگائی سے غریب کا جینا محال ، حکومت ریلیف دے ، محمد اعجاز

نئے صوبے بنانے سے کیا بے روزگاری اور مہنگائی ختم ہو جائے گی :گفتگو

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ غریب آدمی بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور عام شہری کا کوئی پرسان حال نہیں۔ وفاقی حکومت غریب عوام کو فوری معاشی ریلیف کب فراہم کرے گی؟ یوٹیلیٹی بلوں نے عام آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے ۔ نئے صوبے بنانے سے کیا بے روزگاری اور مہنگائی ختم ہو جائے گی یا پیٹرول اور ایل پی جی سستی ہو جائے گی؟ بجلی مہنگی ہونے کے وقت عوام سے محبت کیوں نہیں جاگی؟ ن لیگی حکومت کو عوامی مشکلات اور بدترین معاشی بحران کا ادراک ہونا چاہیے۔

فیصل آباد میں پچاس فیصد سے زائد صنعتی ادارے اور پاور لومز بند ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کے دورہ پنجاب سے صوبے میں پیپلز پارٹی کو بھرپور تقویت ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد فیصل آباد واپسی پر ضلعی دفتر پیپلز پارٹی، سمندری روڈ پر پارٹی کارکنوں اور ڈویژنل و ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر محمد طاہر شیخ، رائے عابد کھرل، شاہد گوگا و دیگر سے ملاقات کے دوران تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کے لیے محترمہ فریال تالپور اپنا کردار ادا کرنے کی غرض سے پنجاب آئی ہوئی ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔ اپنے آئندہ شیڈول کے مطابق وہ ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف ڈویژنوں کے دورے بھی کریں گی تاکہ کارکنوں کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...